”یہ بات یاد رکھ لیں اگر ان ہاﺅ س تبدیلی ہوئی تو پھر ۔۔۔“ تجزیہ کار حسن نثار نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

”یہ بات یاد رکھ لیں اگر ان ہاﺅ س تبدیلی ہوئی تو پھر ۔۔۔“ تجزیہ کار حسن نثار ...
”یہ بات یاد رکھ لیں اگر ان ہاﺅ س تبدیلی ہوئی تو پھر ۔۔۔“ تجزیہ کار حسن نثار نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی ہوئی تو پھر ہاﺅس گیا ، یہ بات یاد رکھ لیں، سیاسی جماعتوں کے ایک پیج پر ہونیوالی بات بہت بے ہودہ اور احمقانہ ہے۔
نجی نیوز چینل 92نیوز میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اگر پان سگریٹ کے کھوکھے پر بیٹھنے والے کی اولاد لوٹ مار شروع کردے تو وہ بھی بند ہوجائے گا ۔ایک بندہ بہت مدت کے بعد23سال دھکے کھانے کے بعد وزیر اعظم ہاﺅس پہنچا ہے اور ڈٹا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان ہاﺅس تبدیلی ہوئی تو ہاﺅس گیا پھر ، یہ بات یاد رکھ لیں۔
حسن نثار کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ایک پیج پر ہونیوالی بات بہت بے ہودہ اور احمقانہ ہے ، اگر یہ ہوجائے تو تحریک انصاف کا جواز ہی ختم ہوجاتا ہے ، ایک پیج پر ہونا ہے تو پھر تحریک انصاف کا اچار ڈالنا ہے ، حکومت کیلئے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا ضروری ہے ، حکومت کو پانچ سال کے اندر ملکی حالات درست کرنا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا جو تیس سال سے ملک کو لوٹنے والا جومافیا ہے ، تحریک انصاف بھی اس میں شامل ہوجائے؟کسی ایشو پر قربت تو ہوسکتی ہے لیکن یہ ایک پیج پر نہیں ہوسکتے ۔