مریم نواز کو گھر میں یرغمال بنالیا گیا ہے ، میاں جاوید لطیف کا دعویٰ

مریم نواز کو گھر میں یرغمال بنالیا گیا ہے ، میاں جاوید لطیف کا دعویٰ
مریم نواز کو گھر میں یرغمال بنالیا گیا ہے ، میاں جاوید لطیف کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے کہاہے کہ مریم نواز کو اپنے گھر میں یرغمال بنالیا گیا ہے ،کچھ لوگوں نے کہا کہ چودھری نثار ٹھیک تھا،اس وقت ن لیگ میں چودھری نثار کی باقیات موجودہیں جو پاکستان کے اندر ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے بات کررہا ہوں کہ نوازشریف کی زندگی سے زیادہ نہ مریم نواز کوکوئی چیز عزیز ہے اورنہ ہم کوعزیز ہے، مریم نواز متحرک اور سرگرم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے ، کچھ لوگوں نے کہا کہ چودھری نثار ٹھیک تھا،اس وقت ن لیگ میں چودھری نثار کی باقیات موجودہیں جو پاکستان کے اندر ہیں۔

جاوید لطیف کا کہناتھا کہ اس وقت پارٹی کے لوگ جس صورتحال سے دوچار ہیں تواس لئے ضروری تھا کہ یہاں جولوگ تھے وہ پارٹی کے صدر کو تمام حالات سے آگاہ کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف کو اپنے گھر میں یرغمال بنالیا گیا ہے ، وہ نواز شریف کی صحت کی وجہ سے خاموش ہیں ۔ان کا کسی بھی پارٹی کے عہدیدار سے رابطہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خط کا مقصد تھا کہ اپوزیشن سے مشاورت کرکے فیصلہ کیاجائے ، لندن جانے سے پہلے بل کی حمایت کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔

مزید : قومی