دبئی میں غیرمعمولی شدید بارش کی وجہ سے پی آئی کی  پروازیں منسوخ

دبئی میں غیرمعمولی شدید بارش کی وجہ سے پی آئی کی  پروازیں منسوخ
دبئی میں غیرمعمولی شدید بارش کی وجہ سے پی آئی کی  پروازیں منسوخ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات  میں غیرمعمولی شدید بارش کی وجہ سے پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ کردی گئیں،دبئی کے موسم کی پیشن گوئی کے سبب پی آئی اے نے تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے موسم کی پیشن گوئی کے سبب پی آئی اے نے تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا گیا،دبئی میں تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی کے 213/214 کراچی دبئی کراچی، 235/236 اسلام آباد دبئی اسلام آباد، 283/284 پشاور دبئی پشاور شامل ہیں جبکہ  بعض پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا  ہےاور متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی اڈے میں رن وے کا کچھ حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔پی آئی اے ترجمان  کے مطابق دبئی سے کراچی جانے والی پی کے 214، دبئی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 212 اور دبئی سے لاہور جانے والی پی کے 204 کو ٹرمینل 1 کے باہر پانی جمع ہونے کے بعد منسوخ کردیا گیا، پروازیں تاخیر سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔انہوں نےکہاکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپھنسے ہوئےمسافروں میں سےچند افراد کوہوٹل کےکمروں اوردیگرکو ہوائی اڈوں کے لاؤنج میں ٹھہرایا گیا ہے،پی آئی اے کےسی ای او نےصورتحال کا نوٹس لیا اور حکام کو پھنسے ہوئے مسافروں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں سے تعاون کی گزارش ہے اور پاکستان میں اُن کے پیاروں کو پیغام ہے کہ وہ فکر نہ کریں پی آئی اے اپنے مہمانوں کا خیال رکھے ہوئے ہے۔

دوسری طرف دبئی ایئر پورٹ حکام نے ٹویٹ میں کہا کہ ممکن ہے کہ پروازیں دن بھر تاخیر کا شکار رہیں اور متعدد کو منسوخ یا قریبی المکتوم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا جائے۔انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ پروازوں کے شیڈول کے لیے براہ راست ایئر لائن سے رابطہ کریں۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں جمعرات سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے دبئی میں ایک ہزار 880 ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق ان میں سے 55 حادثات سنگین نوعیت کے تھے جبکہ باقی معمولی نوعیت کے تھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...