”ایم کیو یم نے مقدمات کی فائلوں کو پاﺅں لگتے دیکھ کر تالاب میں پتھر ماردیا“ صحافی خاور گھمن کادعویٰ

”ایم کیو یم نے مقدمات کی فائلوں کو پاﺅں لگتے دیکھ کر تالاب میں پتھر ماردیا“ ...
”ایم کیو یم نے مقدمات کی فائلوں کو پاﺅں لگتے دیکھ کر تالاب میں پتھر ماردیا“ صحافی خاور گھمن کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے جب دیکھا کہ ان پر کیسز کی فائلیں ختم ہونے کی بجائے ان کو پیر لگ گئے ہیں اور ان فائلیں نے آگے چلنا شروع کردیا ہے تو ان کی جانب سے بھی تالاب میں پتھر مارا گیا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاورگھمن نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر قانون سازی ہونے سے پیپلز پارٹی کو جوملنا تھا وہ مل گیا ، ن لیگ والے بھی لندن میں ہیٹ پہن کرخوش پھر رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم سے بھی کچھ وعدے کئے گئے تھے ، ان وعدوں میں دفاتر کے علاوہ کچھ کیسز بھی تھے جن کے بارے میں ان سے وعدہ کیا گیا تھا ختم کئے جائیں گے۔

خاور گھمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے جب دیکھا کہ کیسز کی فائلیں ختم ہونے کی بجائے ان کو پیر لگ گئے ہیں اور ان فائلیں نے آگے چلنا شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جب ایم کیوایم نے دیکھا کہ ان کو کچھ نہیں مل رہا تو ان کی جانب سے بھی تالاب میں پتھر مارا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...