”ہمارے سکیورٹی ادارے اب اس کی اجازت نہیں دیں گے “سینئر صحافی سلمان غنی نے ایم کیو ایم کیلئے پریشان کن بات کردی

”ہمارے سکیورٹی ادارے اب اس کی اجازت نہیں دیں گے “سینئر صحافی سلمان غنی نے ...
”ہمارے سکیورٹی ادارے اب اس کی اجازت نہیں دیں گے “سینئر صحافی سلمان غنی نے ایم کیو ایم کیلئے پریشان کن بات کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ خالد مقبول صدیقی بات کوئی اور کرتے ہیں اور مقصد کوئی اور ہے ، ان کا یہ خیال کہ ان کے کچھ مسنگ لوگ ہیں اور دفاتر کھولنے کا مسئلہ ہے لیکن ہمارے سکیورٹی ادارے اب اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے ابھی اعلان کیاہے اور استعفیٰ نہیں دیا ، میں ایم کیو ایم کو سیاسی جماعت سے ایک آگے کی سائنس سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے اور کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے بھی استعفے کی بات کی ہے تو وہ بھی ایم کیو ایم کاحصہ رہے ہیں ۔

سلمان غنی کا کہنا تھاکہ خالد مقبول صدیقی صرف وزیر ہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے سربراہ بھی ہیں ، ایم کیو ایم ایسے اعلانا ت ماضی میں بھی کرتی رہی ہے ، ساتھ خالد مقبول صدیقی نے فروغ نسیم کابھی کام کردیا ہے کہ وہ ہمارے کھاتے میں نہیں ہیں تو وہ کس کے کھاتے میں ہیں؟انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی بات کوئی اور کرتے ہیں اور مقصد کوئی اور ہے ، ان کا یہ خیال کہ ان کے کچھ مسنگ لوگ ہیں اور دفاتر کھولنے کا مسئلہ ہے، یہ کام سکیورٹی اداروں نے  قربانیا ں دیکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی ادارے اب اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...