تجزیہ کارحسن عسکری نے وفاقی حکومت کی بڑی کمزوری کی نشاندہی کردی

تجزیہ کارحسن عسکری نے وفاقی حکومت کی بڑی کمزوری کی نشاندہی کردی
تجزیہ کارحسن عسکری نے وفاقی حکومت کی بڑی کمزوری کی نشاندہی کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن عسکری نے کہاہے کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ وہ کراچی کے مسائل اس طرح حل کرے کے اس کوتمام فنڈز دیدیئے جائیں لیکن وفاقی حکومت وعدے تو کرلیتی ہے لیکن جہاں تک وعدوں کوپورا کرنے کی بات ہے ، وہاں پر وفاقی حکومت کی کارکردگی کمزور ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف اہمیت حاصل کرنے کیلئے یہ طریقہ اختیار کیاجارہا ہے ؟ اگر ان کے دفاتر نہیں کھل رہے تو وفاقی حکومت توان کے دفاتر نہیں کھول سکتی ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے اس وقت یہ طریقہ اس لئے اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت دباﺅ میں ہے اور تین ماہ بعد حکومت کے جانے کی پیش گوئی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل اپنی جگہ ہیں اور ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ وہ کراچی کے مسائل اس طرح حل کرے کہ اس کوتمام فنڈز دیدیئے جائیں لیکن وفاقی حکومت اس طرح ان کوفنڈز نہیں دی سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وعدے تو کرلیتی ہے لیکن جہاں تک وعدوں کوپورا کرنے کی بات ہے ، وہاں پر وفاقی حکومت کی کارکردگی کمزور ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...