پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو پھر ’دانہ‘ ڈال دیا
کراچی(صباح نیوز)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت میں شامل ہونے کی آفر اب بھی برقرار ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ خالد مقبول سینئر سیاستدان ہیں، انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بات کی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر اب بھی قائم ہیں۔