وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات ،پاکستان کا خطے میں کسی جنگ کاحصہ نہ بننے کا اعلان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات ،پاکستان کا خطے میں کسی ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات ،پاکستان کا خطے میں کسی جنگ کاحصہ نہ بننے کا اعلان

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات،خطے میں،ایران امریکہ کشیدگی ، خطے میں استحکام ،امن و امان کی صورتحال اورپاک ایران کثیر الجہت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کاحصہ نہیں بنے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ، دونوں رہنماﺅں نے ،ایران امریکہ کشیدگی ، خطے میں استحکام ،امن و امان کی صورتحال اورپاک ایران کثیر الجہت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کاحصہ نہیں بنے گا ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے ، خطہ مزید کشیدگی اورنئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ پاکستان قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...