آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں: اعتزاز احسن

 آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں: اعتزاز احسن
 آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ ، چوہدری منظور ، نوید قمر ، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔

مزید :

قومی -