دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی ویمن ٹیم روانہ

دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی ویمن ٹیم روانہ
دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی ویمن ٹیم روانہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے کے جویریہ خان کی قیادت میں روانہ ہوگئی۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم دورے کے تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 20 جنوری دوسرا میچ  23 جنوری اور آخری میچ  26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیاں تینوں ون ڈے میچز جنوبی افریقہ کے شہری ڈربن میں کھیلے جائینگے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سریز 29 جنوری سے شروع ہوگی،دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسر ا میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -