پرامن افغانستان خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سپیکرقومی اسمبلی 

پرامن افغانستان خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سپیکرقومی اسمبلی 
پرامن افغانستان خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سپیکرقومی اسمبلی 
سورس: ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ  پرامن افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات اخوت، بھائی چارے، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ پاکستان افغان امن عمل کے جامع وسیع البنیاد اور سیاسی حل کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنماء محمد کریم خلیلی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان قیادت میں طے پانے ہونے والے امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، قیام امن سے افغانستان سمیت خطے میں امن و خوشحالی کے دور کا آعاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امن عمل میں مثبت پیشرفت افغان قیادت کے عزم کو ظاہر  کرتی ہے۔

اس موقع پر حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت اور عوام کو مزید قریب لانے میں اسپیکر اسد قیصر کے کردار کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری افغان قوم افغان مہاجرین کی طویل مدتی مہمان نوازی پر پاکستان کا شکر گزار ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لئے تمام فریقوں کی شمولیت ضروری ہے اور سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں کے مابین قریبی روابط موجود ہیں۔

مزید :

قومی -