مریم نواز کی ریلی میں شرکت، 13لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم 

مریم نواز کی ریلی میں شرکت، 13لیگی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مریم نواز کی ریلی میں شرکت کرنیوالے مسلم لیگ (ن) کے 13 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں، ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے ملزموں کی ضمانتیں کنفرم کی ہیں ملزموں کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے،جن ملزموں کی عبوری ضمانتیں عدالت نے کنفرم کی ہیں ان میں چودھری اعظم گجر، منیر حیدر بھٹی، حاجی ادریس،سابق کونسلر ملک سلیم اعوان، سابق چیئرمین غلام حسین بھٹی، صدر انجمن تاجران کچا جیل روڈ جاویدگجر،خالد محمود  سیف اللہ میو، عامر یوسف میواورعبد المجید نمبردار شامل ہیں ملزموں کی جانب سے وکیل نے موقف اختیارکیا تھا کہ سیاسی جلسہ اور ریلی میں شرکت کارکنان کا آئینی حق ہے،سیاسی مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزموں کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں کنفرم کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -