بہنوئی کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا کا حکم 

بہنوئی کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بہنوئی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم سلیمان لیاقت کو عمر قید کی سزا کاحکم سنا دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ خان نے مذکورہ بالاسزاکاحکم سنایاہے،مجرم کے خلاف تھانہ ساندہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا،پولیس کے مطابق مقتول ولید اپنی بیوی کو سسرال لینے گیا مگر اس کے برادرنسبتی نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ولید جاں بحق ہوگیاتھا،اس کیس میں مجرم کے خلاف 17 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم کومذکورہ بالاسزاسنا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -