غیر قانونی بھرتیاں، آصف ہاشمی کیخلاف نیب گواہان دوبارہ طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے غیر قانونی افراد کو بھرتی کرنے کے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کے خلاف نیب کے گواہوں کو دوبارہ 26جنوری کوطلب کر لیا احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی،دوران سماعت آصف ہاشمی نے عدالت کوبتایا کہ ان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت دوبارہ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔
آصف ہاشمی پر 337 افراد کو غیر قانونی بھرتی کے کا الزام ہے تاہم سپریم کورٹ نے آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کررکھی ہے۔