محکمہ لوکل گورنمنٹ کانائب قاصد رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار 

 محکمہ لوکل گورنمنٹ کانائب قاصد رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار 

  

لاہور(نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن نے گجرات سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے نائب قاصد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا  ملزم شریف گجر کو دس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا ملزم کو سرکل آفیسر گجرات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن صوبہ بھر میں جاری ہے۔ محکمہ کرپشن کے خلاف زیرہ ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید :

علاقائی -