پٹرول کی مد میں مبینہ کرپشن‘  عدالت نے 2ملزمان کو بری کر دیا 

  پٹرول کی مد میں مبینہ کرپشن‘  عدالت نے 2ملزمان کو بری کر دیا 

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے 21 سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پیٹرول کی مد میں مبینہ کرپشن کرنے والے دو ملزموں اکرم اورپوس گل کوبری کر دیا ہے،یہ فیصلہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجہ ارشد حسین نے سنایا ملزموں کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت نے 1999 ء میں مقدمہ درج کیاتھا جس میں ان پرلاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا،عدالت نے ٹھوس شوائد نہ ہونے کے باعث دونوں ملزموں کو بری کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -