ڈاکوؤں کی اہلخانہ کو یر غمال بناکر گھروں میں لوٹ مار، گاڑیاں،موٹرسائیکلیں چوری 

ڈاکوؤں کی اہلخانہ کو یر غمال بناکر گھروں میں لوٹ مار، گاڑیاں،موٹرسائیکلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دئیے گئے  تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں مسلح ڈاکو عدیل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 30کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے فیکٹری ایریاکے علاقے میں  مسلح ڈاکو نواز  کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 39ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے گلشن راوی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو خالد اور فیملی سے 2لاکھ 25ہزار کی نقدی و زیورات،نواں کوٹ  کے علاقے سے الیاس اور فیملی سے 1لاکھ 10 ہزار نقدی و زیورات،شالیمار میں حیدر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار، سمن آباد میں اکمل سے گن پوائنٹ پر35ہزار نقدی موبائل فون اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ  میں گن پوائنٹ پر عبدالمجید سے18 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور مغلپورہ اور گرین ٹاؤن  سے گاڑیاں اور گوالمنڈی، ملت پارک اور جوہر ٹاون  سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -