ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل ملزم محمدشفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل ملزم محمدشفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے الرحمان سٹی فیز ٹو ساہیوال ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث ملزم محمدشفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14روز کی توسیع کردی ،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزم پر لوگوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کڑوروں روپے فراڈ کرنے کا الزام عائد ہے، ملزم نے پلاٹ کی مد میں لوگوں سے تقریبا 28 کروڑ روپے کی رقم وصول کی، ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں لوگوں کو پلاٹس مہیا نہیں کئے۔

مزید :

علاقائی -