سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کاڈولفن سکواڈ ہیڈ کوارٹرز والٹن کا دورہ 

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کاڈولفن سکواڈ ہیڈ کوارٹرز والٹن کا دورہ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ڈولفن سکواڈ ہیڈ کوارٹرز والٹن کا وزٹ کیا جہاں ان کو ڈولفن سکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی گارد کا معائنہ کرتے ہوئے سی ڈی آئی کوخصوصی شاباش بھی دی۔ سربراہ لاہور پولیس نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں شجر کاری مہم کے تحت ایروکیریا کاپودا لگایا۔ پی آر یو کی مکینیکل ورکشاپ، ڈولفن وائرلیس اینڈ سیکیورٹی کنٹرول روم اور اوپس روم میں '' ای ''پولیس ایپ کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے اس موقع پر ایس پی ڈولفن نے سیکیورٹی کنٹرول، ای پولیس ایپ و اوپس روم کے بارے تفصیلا بریفنگ پیش کی۔ سی سی پی او نے اہلکاروں و افسران سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کا ہراہلکار سمارٹ اور عوام دوست پولیسنگ کے حوالے سے مثبت تبدیلی کاعلمبردار ہے۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی انتھک محنت سے سٹریٹ کرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔امن کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کے لئے شہدائکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ محسن علی کی شہادت نے ثابت کیا کہ ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔

خطاب میں ڈی ایس پیزڈولفن سکواڈسمیت ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کے افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -