یکی گیٹ، 9سالہ  بچے سے بداخلاقی کرنیوالا اشتہاری گرفتار

یکی گیٹ، 9سالہ  بچے سے بداخلاقی کرنیوالا اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس یکی گیٹ نے 9سالہ بچے سے بداخلاقی کرنے والے سفاک اشتہاری ملزم صادق کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پراشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ذوہیب نصراللہ رانجھا کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن یکی گیٹ احمد علی تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 9سالہ معصوم بچے سے بداخلاقی کرنے والے سفاک اشتہاری ملزم صادق کو گرفتار کر لیا ملزم صادق تقریباً6ماہ قبل بچے اشتیاق کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم بچے کا قریبی رشتہ دار بھی ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر یکی گیٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -