کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ کلب اور اومیگا کلب  کی کامیابی

کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ کلب اور اومیگا کلب  کی کامیابی

  

  

کراچی (اے پی پی) کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کلب اور اومیگا کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ کے بی بی اے کے زیر اہتمام بلدیہ جنوبی کے تعاون سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہونے والے چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچوں میں نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل بحریہ کلب نے انتہائی تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی باسکٹ بال کلب کو 53 - 40 سے شکست دے دی۔

جبکہ حال ہی میں قائداعظم کپ جیتنے والی  اومیگا کلب نے باآسانی پیٹرسن اسٹار کو ہرایا۔

 77 -  25 پوائنٹس سے شکست سے دوچار کیا۔ پہلے میچ میں جو کہ تیسرے کواٹر تک برابر تھا لیکن چوتھے کواٹرکے آخری دومنٹ میں بحریہ کلب نے میچ کا نقشہ ہی پلٹ دیا بحریہ کی جانب سے عون اکرم نے 14 محسن گجر نے 12 اور ابدال خان نے 12 پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے فضیل احمد نے 12 جہازیب عباسی نے 9 اور اسد امام نے 9 پوائنٹس سکور کئے۔ دوسرے میچ میں جوکہ یک طرفہ رہا اومیگا کی جانب سے عباسی عابد کے کے نے 20 حسن ظفرنے 18 روف ملک نے 18 اور انس اظہر نے 14 پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے ڈینزل اور لاری نے 10 اور 9 پوئنٹس سکور کئے۔ ان میچوں میں عامر غیاث، عامر شریف، سید مصنف شاہ، نزاکت خان، طارق حسین اور زاہد ملک نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -