بجلی کے بریک ڈاؤن پر فنکاروں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

 بجلی کے بریک ڈاؤن پر فنکاروں کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو پاکستان میں اچانک ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن نے پورے ملک کو تشویش میں ڈال دیااس حوالے سے فنکاروں نے سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے کئے۔ اس بارے میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ جہاں لوگ اچانک پورے ملک سے بجلی غائب ہونے پر خوفزدہ نظر آئے، وہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے اس صورتحال پر کئی مزاحیہ ٹوئٹس بھی کی گئیں۔ اس موقع پر ہم فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ سوشل میڈیا پرکچھ فنکاروں نے اس صورتحال پرمزاحیہ ٹوئٹس کیں جب کہ کچھ پریشان نظر آئے۔اداکار نور حسن نے پاکستان کی صورتحال پر بننے والی ایک مزاحیہ میم انسٹاگرام پر شیئر کرائی جس میں لکھا تھا ”پاکستان صحیح سے چل نہیں رہا تھا واپڈا نے سوچا آف کرکے آن کرتے ہیں“۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے طنزیہ ٹوئٹ کیا ”ہمارے تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی“ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کے محفوظ ہونے کی امید کی اور بلیک آؤٹ اور الیکٹرسٹی کے ہیش ٹیگ استعمال کئے۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بجلی کے بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ زارا نور عباس نے ملک بھر سے بجلی غائب ہونے پر ٹوئٹ کیا ”چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر۔ وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی آئی فون کی بیٹری بھی ختم ہوگئی“۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلیک آؤٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ  ودیگر اداکاروں نے نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -