پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) مصنف وہدایتکار سیدنور کی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“عیدالفطر پر ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔جس کی کاسٹ میں جنت مرزا،عبداللہ خان، صائمہ نور، بابر علی،عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ،عامر قریشی، افتخار ٹھاکر، آغا ماجد، سلیم البیلا، صائمہ سلیم، نغمہ بیگم،راشد محمود اورخوشبو شامل ہے۔ فلم میں مقبول ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا اور عبداللہ خان کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ فلم کے میوزک ڈائریکٹر ذوالفقار علی اور پروڈیوسر صفدر ملک ہیں۔

مزید :

کلچر -