گلوکارہ سمیرا شمع کا نیا گیت عوام میں مقبول ہوگیا
لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکارہ سمیرا شمع نے بتایاکہ وہ اپنا نیا گانا”جاویریا جا تینوں پیار راس نہ آیا“ کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں کی بے حد مشکور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جو بھی گاتے ہیں اپنے پرستاروں کی پسند اور فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے گاتے ہیں کیونکہ ہماری کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ پرستاروں کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”جا ویریا“ کی شاعری انہوں نے خود لکھی تھی جبکہ اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاتھا اس کی ویڈیو جلد بنا کر سوشل میڈیا پر ریلیز کردی جائے گی۔سمیرا شمع نے بتایاکہ وہ ان دنوں اپنے نئے صوفی کلام کی ریکارڈنگز میں مصروف ہیں جو بہت جلد ریلیز کیا جائے گی۔
۔سمیرا شمع نے مذید کہاکہ ان کا نیا گانا”ٓٓجا نچ لے“ جسے انہوں نے ظہیر لوہار کے ساتھ ریکارڈ کروایا تھا کو بھی بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اسے بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے۔