فیروز خان  کی ترک اداکار جلال آل سے ملاقات

فیروز خان  کی ترک اداکار جلال آل سے ملاقات

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔جلال آل 7 جنوری کو ترک فلم ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے۔پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے ملاقات کرنے کے علاوہ 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار جلال آل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے ملاقات سے متعلق بتایا۔

اداکار فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جلال آل کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ترک اداکار کے لیے اسی محبت کا اظہار کریں جو ترکوں کو پاکستان اور پاکستانی بہن، بھائیوں سے ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے انمول تحائف اور محبت کا شکریہ جلال، میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

مزید :

کلچر -