کاشف نثار کی ڈرامہ سیریل ”دل نا امید تو نہیں“مکمل

  کاشف نثار کی ڈرامہ سیریل ”دل نا امید تو نہیں“مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ”دل نا امید تو نہیں“مکمل ہوگئی ہے جسے ہی پی ٹی وی اور ٹی وی ون سے نشر کیا جائے گا۔”دل نا امید تو نہیں“میں یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی سمیت سمعیہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ڈرامے کے جاری کیے ٹیزر کو شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کی کہانی کو منفرد قرار دیا جا رہا ہے۔”دل نا امید تو نہیں“کے حوالے سے ڈرامے کے مرکزی اداکارہ یاسر رضوی نے بتایا کہ وہ اور یمنیٰ زیدی اعلیٰ درجے پر جسم فروشی کا کام کرنے والے گھر پر کام کرنے والی خواتین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی کاشف نثار کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ڈرامہ شائقین کو بہت پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -