لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز: اللہ ہوچوک میں آگاہی کیمپ لگایا گیا 

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز: اللہ ہوچوک میں آگاہی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اللہ ہو چوک میں صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیااور آگاہی مہم میں ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی، جی ایم آپریشن،سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر افسران اور سوشل موبلائزرزنے شرکت کی۔آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں اللہ ہو چوک پر صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔ تمام شرکاء اور ادارے کے سوشل مو بلائزرز کی جانب سے راہگیرو ں میں صفائی آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ صفائی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے لیے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو سستی اور میعاری صفائی دینے کے لیے پُر عزم ہے میری شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ صفائی قائم رکھنے میں ادارے کا ساتھ دیں۔مزیدسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق اہلیان لاہور کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کر نے میں سر گرم عمل ہے۔بہترین صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے 9 ٹاؤنز میں مقابلہ ہوگا۔مزید براں تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کے اطراف میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

جی ایم آپرشن کا کہنا تھا کہ بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے پر متعلقہ ٹاؤن کے افسران کو نقدی انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ادارہ دن رات کوشاں  ہے۔ شہری ساتھ دیں تو لاہور شہر کی صفائی ستھرائی میں واضح تبدیلی ممکن ہے۔ مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی بر قرار رکھنے کے عمل میں شامل کرنے کے لیے کمیو نیکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے  پورا سال آگاہی سر گرمیوں کا  انعقاد کیا جاتاہے-شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھیکنے کی بجائے  ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں اورشہری شکایات کے بر وقت ازالے کے لئے ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -