اوقافکے زیر اہتما م صوبائی سطح پر حفظ و قرآت کے مقابلے

 اوقافکے زیر اہتما م صوبائی سطح پر حفظ و قرآت کے مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(فلم رپورٹر)روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل حکومت کی اوّلین  ترجیح ہے، بین المسالک رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ا ن خیالات کا اظہار ڈا  ئر یکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے 37ویں صوبائی مقابلہ جات حفظ و قرات کے موقع پر کیا۔ ایوانِ اوقاف میں 10مختلف کیٹگریز میں  یہ مقابلہ جات  ہوئے۔مرد حضرات کی حفظ القرآن کی کیٹگری نمبر1 میں حافظ عمر خالد،کیٹگری نمبر 2 میں حافظ محمد عبداللہ،کیٹگری نمبر3 میں حافظ نور حسین،کیٹگری نمبر4میں حافظ محمد شہباز نے اوّل پوزیشن،جبکہ خواتین کی حفظ القرآن کی کیٹگری نمبر5میں حافظہ عائشہ صدیق اور کیٹگری نمبر 6میں حافظہ جویریہ مصطفی اوّل پوزیشن کی حقدار ٹھہرں۔ قرات کی کیٹگری نمبر7میں قاری محمد احسان اور کیٹگری نمبر8میں قاری عبدالطیف نمایاں رہے۔ مزید کیٹگری نمبر9میں قاریہ الرئیسہ اور کیٹگری نمبر 10(بچیاں قاریہ) میں قاریہ مریم نعیم اوّل پوزیشن کی حقدار دار قرار پائیں۔ اس موقع پر مقابلہ جات کے جملہ شرکاء کو محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی طرف سے اسناد اور اعزازات تقسیم کئے گئے۔