درسی کتب کی اشاعت کیلئے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف

درسی کتب کی اشاعت کیلئے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں سال 2021,22 کے لیے یکساں نصاب کے تحت درسی کتب کی اشاعت کے لیے کام زور شور سے جاری ہے جس سے مالی فائدہ اٹھانے کے لئے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیپر ملوں کے ایجنٹ پبلشرز کے ذریعے ہفتہ کو چھٹی کے روز صرف ڈائریکٹر پروڈکشن کا دفتر کھول کر پبلشروں کو فون کر کے بلا کر  انہیں مجبور کر کے درسی کتب کی اشاعت کے لئے مرضی کے معاہدے کر لئے گئے جو ٹینڈر کھلنے کے بعد پیپرا روز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جن پبلشروں نے معاہدے کر لئے  انہیں آج کل میں ورک آرڈر جاری کر دیے جائیں گے جبکہ معاہدہ نہ کرنے والوں کے ٹینڈر منسوخ کر کے ان کتب کو ری ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمن فیصل عبداللہ کا کہنا ہے کہ میرا درسی کتب کی اشاعت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درسی کتب کی اشاعت کا کام قانون کے مطابق ہو رہا ہے پیپرا رولز کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔