وفاقی وزراء کے استعفوں کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی)بجلی کے بریک ڈاؤن کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے عمر ایوب اور فیصل واوڈاکے استعفوں کا مطالبہ کردیا،مسلم لیگ(ن) نے وفاقی وزراء کے استعفوں کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی
، بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔تحقیقاتی کمیشن میں وزیر بجلی و پانی سمیت تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے۔تحقیقاتی کمیشن فرائض میں غفلت بھرتے والے افراد کو تعین کرے۔تحقیقاتی کمیشن ایک ہفتے میں اپنے رپورٹ پبلک کرے۔تحقیقات مکمل ہونے تک وفاقی وزیر عمر ایوب اور فیصل واوڈا فوری مستعفی ہوں۔