ڈائریکٹر ہمدرد سنٹرسید علی بخاری کی والدہ سپرد خاک

ڈائریکٹر ہمدرد سنٹرسید علی بخاری کی والدہ سپرد خاک

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ہمدرد سنٹر کے ڈائریکٹر سید علی بخاری کی والدہ محترمہ کو گزشتہ روز قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ مرکز اہلسنت جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ اسلامپورہ میں ادا کی گئی، داتا دربارکے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے نماز پڑھائی جس میں پروفیسر سعید احمد خان، پروفیسر علامہ احمد اعوان، مفتی محمد عمران انور نظامی، مفتی محمد کاشف جمیل قادری، مفتی محمد عارف ستار القادری، علامہ پیر سید جلال شاہ رضوی، علامہ سید عاشق حسین شاہ، علامہ سید صابر حسین شاہ، ایثار رانا، نعیم مصطفےٰ، سید اعظم بخاری، سید بلال بخاری، سید ارتضیٰ بخاری، عفی ملک، اویس بشیر خان، شیخ غلام حیدر،تنویر خواجہ، علی عباس خواجہ،حسیب پاشا،عرفان قادرسمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بعد نماز عصر مرکز اہلسنت جامع مسجد حنفیہ اسلامپورہ میں کی جائے گی۔پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن (پروا) کے عہدیداران ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی، مصطفی کمال پاشا، کامران ملک، اطہر احسن اعوان، احمد علی، احسان غنی، ہارون اکرم گل، چوہدری ذوالفقار علی، مہر عبدالرؤف، خرم شہزاد، کرامت علی، فصیل ضیاء اوور مختلف شعبہ جات کی سرکرد ہ شخصیات نے سید علی بخاری کی والدہ کے انتقال پررنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت کی 

 ہے

 اور دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے درجات بلند اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -