18لاکھ بچوں کوپولیو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے،مدثر ریاض
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ پولیو مہم میں 18 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں اور پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی مدثر ریاض نے مزنگ کے علاقوں احاطہ رام میلہ اور ڈی ٹائپ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا۔ ڈی سی نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ انہوں نے پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے۔ ڈی سی نے بچوں کی فنگر پر فنگر مارکنگ بھی کی۔ انہوں نے ٹیلی شیٹس، فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور گھر گھر جا کر پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلا رہی ہیں۔ ڈی سی مدثر ریاض نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں کیونکہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کا ضامن ہیں۔