الخدمت فاؤنڈیشن نے ساہیوال میں ہسپتال کا افتتاح کر دیا
لاہور)پ ر)الخدمت ہسپتال ساہیوال کے افتتاح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور تھے جبکہ صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدر الخدمت ساہیوال لقمان عزیز، سر پر ست الخدمت ہسپتال ساہیوال میاں رحمت اللہ وٹو،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی، معروف کار وبا ر ی شخصیت میاں نعیم طاہر،ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت ہسپتال کے قیام کا مقصداہلِ ساہیوال کو صحت عامہ کی سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہے۔ 20 بستروں پر مشتمل الخدمت ہسپتال ساہیوال2کینال رقبے پر محیط ہے۔
جس میں آپریشن تھیٹر، لیبر روم، نرسری، جنرل اور پرائیویٹ وارڈز، لیبارٹری،،ڈائیلسز،ای سی جی،ایکوکارڈیوگرافی، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، فا ر میسی کی سہولت مارکیٹ سے نہایت ارزاں قیمت پر مہیا کی جائے گی، پیشنٹ ویلفیئر فنڈکے ذریعے مستحق مریضوں کا علاج مفت کیا جائے۔