لینڈ مافیا نے سیل شدہ اراضی کے تالے توڑ ڈالے،نعرے بازی

لینڈ مافیا نے سیل شدہ اراضی کے تالے توڑ ڈالے،نعرے بازی

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) قائد اعظم انٹر چینج کے سامنے غیرقانونی تعمیرات کو لگائے جانے والے تالے  لینڈ مافیا نے ایک گھنٹے بعد ہی توڑ ڈالے، ٹاؤن اہلکاروں کو گالیاں نکالناشروع کردی ں۔ زورالفقار عرف جاوید، محمد صدیق،، محمد عتیق، محمد شفیق سمیت عابد حسین اور سرور عطاری نامی افراد نے موقع پر واہگہ زون کی کارروائی ناکام بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ہم سے پیسے لیکر پہلے تعمیرات کروائی ہیں اب سیل کر کے جارہے ہیں ان کی ایسی کی تیسی کر دیں گے۔ لینڈ مافیا موقع پر لگائے جانے والے تالے توڑ کر نعرے بازی کرتے رہے۔چیف میٹرو پولٹین حافظ شوکت کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا کے خلاف سخت  قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -