کورونا وائرس خدا کی طرف سے آزمائش اور امتحان ہے،شیخ عبد المتین
لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ 2020 میں کووڈ 19 سے بزنس سیکٹر اور عالمی معیشت پر شروع ہونے والا امتحان اب تک جاری ہے۔ جدید وسائل مضبوط معاشی اور انتظامی ادارے رکھنے والے ممالک بھی اس وبا کے آگے گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔ کورونا وائرس خدا کی طرف سے آزمائش اور امتحان ہے جس کا علاج او ویکسین بھی ابھی تک دریافت نہیں کی جا سکی۔