13دینی جماعتی اتحاد رہنماؤں کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ملاقات

13دینی جماعتی اتحاد رہنماؤں کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    لاہور(پ ر) 13دینی جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیرسلمان منیرسجادہ نشین سمبڑیال شریف کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جمعیت علماءِ اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، مسلم لیگ علماؤمشائخ کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری، جے یوپی کے رہنماسردارمحمدخان لغاری ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولا نا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جے یوآئی کے رہنما مفتی عبدالرحمن،چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئر مین حافظ شعیب الرحمن و دیگر پرمشتمل وفدنے نئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد ا لخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی انہیں رویت ہلال کی نئی ذمہ داری ملنے پر نیک خواہشات کااظہارکیا۔

وراس طرح بین المسالک ہم آہنگی اورامن وامان کے قیام کیلئے مولاناآزادکی بے پناہ کاوشوں اورانہیں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بننے پربھرپورمبارک باددی اورکہاکہ مولاناآزاداتحادبین المسلمین کے داعی اورتمام مسالک کے ہردلعزیزراہنماہیں انکے چیئرمین بننے سے رویت ہلال کمیٹی کواورزیادہ تقویت ملے گی اورکمیٹی کے غیرجانبداراعتمادکوفروغ حاصل ہوگا۔