پی ڈی ایم کسی آٹا چور کو بھاگنے نہیں دے گی،عظمیٰ بخاری

پی ڈی ایم کسی آٹا چور کو بھاگنے نہیں دے گی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کسی آٹاچور،چینی اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دے گی۔خادمہ جی آپ نے آج تیل،گھی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے جو عوام کو آر پار کیا ہے،اس کا نتیجہ تو آپ کو بھگتنا ہی ہے۔آپ کا واویلہ اور ہلکان ہونا سب راہ فرار کے حربے ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاڈی چوک دھرنے کا گند آج اقتدار کے ایوانوں میں اودھم مچارہا ہے۔

پتلیاں نچانے والے بھی ڈوریاں ہلاہلا کر تنگ آچکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -