سمال بزنس سیکٹر کو بجلی،گیس بلوں میں ریلیف دیا جائے،اظہر گلشن

سمال بزنس سیکٹر کو بجلی،گیس بلوں میں ریلیف دیا جائے،اظہر گلشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں جاری توانائی بحران اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی تاجر اتحاد کی قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی معیشت اور تاجر دونوں بدترین مشکلات سے دوچار ہیں۔ سمال بزنس سیکٹر کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جائے۔ تاجر دکاندار اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف ہی خوشحال ترقی یافتہ معیشت کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ اجلاس میں خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، راو محمد اکرم خان، اطہر کاظمی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی، عاصم ارشاد اور اویس بٹ بھی شریک تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -