چیف ایگزیکٹو یوسف اسٹیٹ کا ڈی ایچ اے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ

چیف ایگزیکٹو یوسف اسٹیٹ کا ڈی ایچ اے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) یوسف اسٹیٹ ہاؤس ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو منظور چوہدری کا ڈی ایچ اے لاہور کے انصاف گروپ،امن گروپ،اتحاد گروپ، محافظ گروپ ڈی ایچ اے لاہور کے ذمہ دران کے اعزاز میں ظہرانہ، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے دسمبر 2021ء میں ہونے والے انتخابات کے لیے مل کر لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ غیر معمولی اجلاس میں انصاف گروپ کے میاں جاوید، بابر جاوید،امن گروپ کے چیئر مین جان چوہدری، صدر نذیر رحمت، سیکرٹری پرویز اختر، محافظ گروپ کے صدر خرم گیلانی، صدر ہارون الرشید، جنرل سیکرٹری، شہبازاحمد، اتحاد گروپ کے رضا شاہ، عمر کسانہ اپنے ساتھیوں سمیت شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجود ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ دوسالہ کارکردگی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے اور پھر موثر انداز میں چارج شیٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ میزبان چوہدری منظور نے تمام گروپوں کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کوشش کریں گے مل کر برادری کے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں۔