پی ڈی ایم کی کشتی منجدھار میں پھنس چکی ہے،محمود الرشید

پی ڈی ایم کی کشتی منجدھار میں پھنس چکی ہے،محمود الرشید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کوآر پار کی دھمکیاں دینے والی پی ڈی ایم کی اپنی کشتی بیچ منجد ھار میں پھنس چکی ہے، ڈوبنا اس کا مقدر ہے۔ یہ بے مقصد اور بے سمت تحریک حسرتناک انجام تک پہنچ گئی ہے۔ بلندوبانگ دعوے کرنے والے اب چھوٹی چھوٹی ریلیوں تک محدود ہوگئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہاکہ پی ڈی ایم کا اب یہ حا ل ہے کہ اس کی لیڈر شپ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہونے والے پاور بریک ڈاؤن پر بیان بازی تک محدود ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پہلے بھی کوئی کل سیدھی نہیں تھی لیکن عوام کی طرف سے نو لفٹ کے بعد اس کی حالت اور بھی د گر گوں ہوگئی ہے اور منہ چھپانے ک جگہ نہیں مل رہی۔میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ ملک کے دو کرپٹ خاندانوں کی اپنی کرپشن چھپانے کے لئے افراتفری پیدا کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور عوام نے اس ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔پی ڈی ایم کو عقل کے ناخن لے کر اپنی اس فضول اْچھل کود کے خاتمے کا خود ہی اعلان کر دینا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -