ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی فریضہ ہے،علماء

 ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی فریضہ ہے،علماء

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عقیدہ ختم نبوت قرآن کی ایک سو آیات اوردوسودس احادیث سے ثابت ہے، عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس،مولانا فضل الرحمن، مولانا محمدفرمان، مولانا محمداجمل، بھائی عمران نادر، حامد بلوچ،مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار نے جامع مسجدعلی المرتضیٰ بادامی باغ لاہور میں تین روزہ ختم نبوت کورس میں شرکا ء کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔

علماء  کرام نے کہا کہ قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدس? سے بغض و عناد کانام ہے۔ زندگی کے آخری سانس تک منکرین ختم نبوت تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس? کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں۔ قادیانی عام طور پر سادہ لوح مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے علماء  سے بدظن کرتے ہیں۔ تمام مسلمانوں کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔شرکا ء  کورس کو ختم نبوت کے متعلق معلوماتی لٹریچر،کتب دی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -