آصف زردار ی نے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا،ثمینہ گھرکی

آصف زردار ی نے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی‘ شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خان اور سنیئر نائب صدر لاہور روبینہ سہیل بٹ نے اپنے قائد و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے قائد آصف علی زرداری کو جلد سے جلد صحت عطا فرمائیں،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت کے دوران ہر لمحہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کا قانون منظور کروایا۔

یہی نہیں فیکٹریوں اور ملوں میں کام کرنے والے مزدورں کو وہاں پر حصے دار بنایا اور ان کے روز گار کا تحفظ یقینی بنایا آصف علی زرداری کی عوامی خدمات پر ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -