پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے پشاور پولیس تمام ترتوانائیاں بروئے کارلارہی ہے: منصور امان 

پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے پشاور پولیس تمام ترتوانائیاں بروئے کارلارہی ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)  امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے پشاور پولیس تمام تر توانائیاں بروئیکار لا رہی ہے،کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، سکیورٹی پلان کے مطابق11 جنوری 2021 پولیومہم کے دوران3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیاں کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،پشاور پولیس پولیو کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں پولیو کے خلاف جاری جہادکے دوران متعدد پولیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے مگر اس کے باوجود پولیو کے خاتمہ کو اہم قومی فریضہ جانتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی اور تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ایس ایس پی آپریشن منصورآمان تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع پشاور میں بھی پولیو کے خاتمہ کے لئے پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران محکمہ صحت کیجانب سے تشکیل کردہ پولیوٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ایس ایس پی آپریشن منصورآمان نے جاری حالیہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کہاہے کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، سکیورٹی پلان کے مطابق11 جنوری 2021 پولیومہم کے دوران3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،جو جاری پولیوں مہم کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر فول پروف ناکہ بندیاں کرکے خصو صی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موبائلز سکواڈ، رائیڈرز سکواڈ کے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے، سکیورٹی فل پروف بنانے کی خاطر شہر میں آر آر ایف، اے ٹی ایس کمانڈوز کے دستے اور سٹی پٹرولنگ بھی گشت کر رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشن نے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو چوکس رہنے کی ہدایات کی، انہوں نے کہا کہ پولیو ایک اہم قومی مسئلہ ہے اس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش اور اس کے خلاف جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پولیو مہما ت کے دوران متعد د جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،تاہم پولیس اہلکار جانفشانی کے ساتھ پولیوکے خاتمہ کواہم قومی فریضہ جان کرتشکیل کردہ ٹیموں کے ہمراہ اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے بر عکس پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جبکہ پوری کوشش ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے مہم کو کامیاب بنائیں، پولیو کے خاتمے کیلئے بچوں کے والدین اور شہری پولیس کیساتھ تعاون کریں،