تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں‘ 47افراد گرفتار

تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں‘ 47افراد گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سٹی سیکٹر اندرون شہر کے علاقوں (اشرف روڈ،گھنٹہ گھر، چوک یادگار پیپل منڈی اور قصہ خوانی) میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کی ہے کاروائیوں کے دوران 47 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے۔ عوام کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کیلئے تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری رہیگی چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایس پی سٹی ٹریفک عبد السلام خالد کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی ٹریفک زیور شاہ کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے اندرون شہر اور گنجان بازاروں میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور نوٹس جاری کرنے کیساتھ ساتھ باقاعدہ اگاہی کیلئے ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے سٹی سیکٹر اندرون شہر کے مختلف علاقوں (اشرف روڈ، گھنٹہ گھر، چوک یادگار، پیپل منڈ ی اور قصہ خوانی) میں کارروائیاں کی گئی ہے کاروائی کے دوران 47افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کئے گئے. چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -