ظہور شاکر کا ہدایت اللہ زکوڑی  کی وفات پر اظہار تعزیت

ظہور شاکر کا ہدایت اللہ زکوڑی  کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف اور مذہبی امورمحمدظہور شاکر نے سابق صوبائی وزیر پیر ہدایت اللہ زکوڑی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں معاون خصوصی نے غمزدہ خاندان کے لواحقین سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے دعا کہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبرو استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی تو فیق بخشے۔