مردا ن،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 17پولیس اہلکار نوکری سے فارغ 

مردا ن،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 17پولیس اہلکار نوکری سے فارغ 

  

مردان(بیورورپورٹ) ڈی پی او مردان ڈاکٹرزاہد اللہ خان نے مبینہ کرپشن،محکمانہ قوائد و ضوابط میں کوتاہی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 17پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا،نوکری سے فارغ ہونے والوں میں دوسب انسپکٹر،دوہیڈ کانسٹیبلز اور تیرہ کانسٹیبلان شامل ہیں ڈی پی او آفس سے جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ تمام اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا گیاڈی پی او نے واضح کیاہے کہ اچھی کارکردگی کے حامل اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ڈیوٹی میں کوتاہی کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افسران واہلکاروں کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -