والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں،کمشنر مردان 

والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں،کمشنر مردان 

  

مردان(بیورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ پولیو جیسی مہلک بیماری کے خلاف عوامی نمائندوں، آئمہ کرام، اساتذہ کرام، والدین اور معاشرے کے دیگر افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور اپنی آنیوالی نسلوں کو اس موذی مرض سے نجات دلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آئمہ کرام کیساتھ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ کمشنر مردان نے آئمہ کرام کے کردار کی بہترین الفاظ میں تعریف کی، اور تمام مذہبی شخصیات سے درخواست کی کہ وہ پولیوویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں اور ان کے ذہنو ں میں جن غلط فہمیوں نے جنم لیا ہے انکو دور کیا جاسکیں۔ کمشنر مردان نے کہا کہ اس بارے میں خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے لہٰذ ا اسکے لئے ضروری اقدامات کریں اور مدارس، مساجد میں اس کا اہتمام کریں تاکہ عوام میں شعور اجاگر ہو اور وہ اپنے بچوں کو بلا جھجک پولیو کے قطرے پلو ا کر اس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دے سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -