وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے نائب کادورہ اسلام آباد 

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے نائب کادورہ اسلام آباد 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر محمد زاہد شاہ کا کیپٹل آفس اسلام آباد کا دور ہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دفتری امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے سیکرٹری و ڈائریکٹر فیصل اختر اور ڈائریکٹر مظہر الحق مفتی نے اکنامک زونز، سرکاری و نجی اداروں غیر ملکی سفارتخانوں سے روابط، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد سمیت بزنس سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ محمد زاہد شاہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے تاجر کا ادارہ ہے، فیڈریشن کے دروازے ہر تاجر و صنعتکار کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایات کی کہ فیڈریشن دفاتر میں آنے والے ہر چھوٹے بڑے تاجر کو وہی عزت و مقام دی جائے جو صدر یا نائب صدر کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و تجارتی ترقی اور کاروبار کے فروغ کیلئے بزنس کمیونٹی کو ساتھ لیکر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں سے باہمی تجارت بڑھائینگے اور تمام اکنامک زون کو فعال کرینگے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرینگے، جلد چیمبرز کا دورہ کرکے ان کے مشکلات ومسائل حل کرینگے اوربزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ مراعات دلانے کی بھرپور جدوجہد کرینگے۔ اس موقع پر محمد زاہد شاہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -