چیئر مین سینیٹ سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،پارلیمانی و قومی امور پر گفتگو

چیئر مین سینیٹ سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،پارلیمانی و قومی امور پر گفتگو

  

 اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور اور اہم قومی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دونوں ایوانوں کے مابین آئین سازی اور انتظامی امور پر مثالی تعاون موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون سازی کو مزید موثر بنانے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت اور فعال ر بط کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کرونا وباء کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ایوانوں کی موثر حکمت عملی کے باعث کرونا وبائی مشکلات کے باوجود ضروری قانون سازی میں تعطل نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ   بروقت حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے باعث پارلیمنٹ میں کرونا و باء پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہاکہ قانون سازی اور انتظامی امور میں مثالی تعاون پر سپیکر قومی اسمبلی کے شکر گزار ہیں۔ 

چیئر مین سینٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -