فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت میں سی سی پی او لاہور کی پیشی 

 فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت میں سی سی پی او لاہور کی پیشی 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت میں پیش ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں کرائم کی شرح 40سے کم ہوکر 18ویں نمبرپر آگئی ہے کالے شیشوں والی گاڑیاں اورڈالے میں گن مین والے افراداب لاہور شہر میں نہیں چلیں گی،ڈاکوؤں اور چوروں کے لئے پیغام ہے کہ لاہور شہر چھوڑ جائیں یہ ہمارا شہر ہے قبضہ گروپ بدمعاشوں کیلئے لاہور میں کوئی جگہ نہیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بچے اور بچیوں سے بداخلاقی کے مقدمات کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے سوسائٹی کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے والدین بھی بچوں پر نظر رکھیں انٹرنیٹ کے استعمال کی ایس او پی ہونی چاہیے،انہوں لاہور بار کے الیکشن کے نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ کے واقع کے بارے میں بتایا کہ ایف آئی آر درج ہوچکی ہے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

سی سی پی او 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -